اردو

urdu

ETV Bharat / state

CBI Summons Delhi CM سی بی آئی کے سمن کے بعد کیجریوال کی پریس کانفرنس - اروند کیجریوال کی پریس کانفرنس

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے طلب کیا ہے۔ اس کے بعد ہفتہ کو انہوں نے پریس کانفرنس کر کے ای ڈی اور سی بی آئی پر کئی الزامات لگائے۔ کیجریوال نے کہا کہ ای ڈی اور سی بی آئی جن 14 فونز کے ٹوٹنے کا دعویٰ کر رہے ہیں وہ سب ایکٹیو ہیں۔ CBI Summons Kejriwal in liquor scam case

سی بی آئی کے سمن کے بعد کیجریوال کا پریس کانفرنس
سی بی آئی کے سمن کے بعد کیجریوال کا پریس کانفرنس

By

Published : Apr 15, 2023, 1:56 PM IST

نئی دہلی: دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی کی طرف سے سمن جاری ہونے کے بعد سی ایم اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ای ڈی-سی بی آئی جن موبائلوں کو توڑنے کا دعویٰ کر رہی ہے وہ سب ایکٹیو ہیں اور ای ڈی کو بھی یہ معلوم ہے۔ سی بی آئی کو یہ بھی معلوم ہے کہ حلف نامے پر عدالت کو گمراہ کیا گیا ہے۔ جانچ ایجنسیوں پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ 'جانچ ایجنسیوں نے عدالت کے سامنے جھوٹا حلف نامہ پیش کیا ہے۔ ایسے میں وہ ای ڈی اور سی بی آئی کے خلاف عدالت جائیں گے۔ بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے سی ایم نے کہا کہ 'سی بی آئی کی جانچ میں اب کیا ملا ہے، سسودیا کو جھوٹ بول کر پھنسایا گیا ہے۔ اب سی بی آئی ہمارے پیچھے پڑی ہے۔ پچھلے ایک سال سے بی جے پی کہہ رہی ہے کہ دہلی میں شراب گھوٹالہ ہوا ہے۔ جس کی ایجنسیاں سب کچھ چھوڑ کر تحقیقات کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ 17 ستمبر کو شام پانچ بجے نریندر مودی کو ایک ہزار کروڑ روپے دیے گئے تھے۔ کیا آپ اس الزام میں کسی کو گرفتار کریں گے؟ لوگوں کو تفتیش کے نام پر ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ شراب گھوٹالے میں 100 کروڑ روپے رشوت دی گئی ہے تو وہ 100 کروڑ روپے کہاں ہیں؟منیش سسودیا کے پاس نہیں ہے۔ ان کے گھر پر چھاپے کے دوران ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔ تفتیشی ادارے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ چندن ریڈی نامی شخص کا حوالہ دیتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ان کے کان کے پردے پھٹ گئے ہیں۔ انہوں نے میڈیکل رپورٹ بھی دکھائی۔ سمیر مہندرو، وجے نائر وغیرہ کے نام بھی لیے گئے۔ کیجریوال نے کہا کہ مارچ کے آخر میں میں نے دہلی اسمبلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے سے بدعنوانی کے اتنے سارے معاملے گنا دیے تھے، تب ہی مجھے بتایا گیا کہ اب اگلا نمبر آپ کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Liquor Policy Case سی بی آئی نے اروند کیجریوال کو سمن جاری کیا

کیجریوال نے کہا کہ 75 سال بعد عام آدمی پارٹی نے ملک کو وہ امید دی ہے جو آج تک کوئی دوسری پارٹی نہیں دے پائی ہے۔ گجرات میں 30 سال سے ان کی حکومت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی وہاں 12 سال تک وزیر اعلیٰ رہے۔ 30 سال کے دوران ایک بھی سرکاری اسکول کی حالت ٹھیک نہیں کر سکے۔ پانچ سالوں میں، ہم نے دہلی کے تمام سرکاری اسکولوں کو نئی شکل دی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے ملک کے لوگوں کو نئی امید دی ہے کہ صرف عام آدمی پارٹی ہی ان کی غریبی دور کر سکتی ہے۔ ان کو تعلیم دے سکتے ہیں۔ اپنے بچوں کو روزگار فراہم کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم اس امید کو کچلنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نہیں چاہتے کہ وہ آدمی آگے بڑھے۔ کل میں سی بی آئی کے دفتر جاؤں گا۔ اگر اروند کیجریوال چور اور کرپٹ ہے تو دنیا میں کوئی ایماندار نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details