دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ کو کہا کہ باراپولہ فیز -3 سے جڑے لوپ اور ریمپ کے کھلنے سے اب دہلی اور نوئیڈا کے درمیان سفر کرنے والے لوگوں کو اس سے کافی فائدہ ہوگا۔
کیجریوال نے آج میور وہار فیز I۔1کے سروس روڈ ، ریمپ ، لوپ اور سائیکل ٹریک کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ اس کے شروع ہونے سے اب دہلی اور نوئیڈا کے درمیان سفر کرنا آسان ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باراپولہ فیز -3 سے جڑے ان لوپس اور ریمپ کے کھلنے سے اب دہلی اور نوئیڈا کے درمیان سفر کرنے والے لوگوں کو اس سے کافی فائدہ ہوگا۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت کے قیام کے بعد سے دہلی میں انفراسٹرکچر کے بہت سارے پروجیکٹوں پر کامیابی کے ساتھ کام ہوا ہے۔ چونکہ اب دہلی میں ایک ایماندار حکومت ہے اور اس لئے محکمہ تعمیرات عامہ تمام منصوبوں کو وقت پر اور توقع سے کم قیمت پر مکمل کرلیتا ہے۔