اردو

urdu

ETV Bharat / state

Arvind Kejriwal Covid Positive: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کووڈ متاثر

دہلی میں اومیکرون کے تیز پھیلاؤ کے درمیان دہلی کے وزیراعلی اور عآپ کے سربراہ اروند کیجریوال کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ جانکاری دی ہے۔ Arvind Kejriwal Covid Positive

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کووڈ متاثر

By

Published : Jan 4, 2022, 9:03 AM IST

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے منگل کی صبح ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی کہ 'ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے'۔Arvind Kejriwal Covid Positive

کیجریوال نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ' میں کووڈ پازیٹو آیا ہوں۔ کووڈ کی ہلکی علامات ہیں۔ میں نے گھر میں خود ساختہ علیحدگی اختیار کی ہے۔ جو لوگ بھی مجھ سے رابطے میں آئے ہیں وہ خود کو آئسولیٹ کرلیں اور اپنا ٹیسٹ کروائیں'۔ Arvind Kejriwal Tweet About Covid Positive

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کووڈ متاثر

دہلی میں کورونا معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ صرف پیر کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں 4 ہزار سے زائد معاملات سامنے آئے ہیں۔ یہ صورتحال اس وقت کی ہے جب دہلی میں کووڈ کا نیا ویرینٹ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔ Omicron and Corona cases in Delhi

قومی دارالحکومت میں کورونا کے 4 ہزار 99 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جو تقریباً ساڑھے 7 ماہ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اس سے پہلے 18 مئی کو کووڈ 19 کے 4 ہزار 482 معاملے سامنے آئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی انفیکشن کی شرح 6.46 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو ساڑھے سات ماہ بعد سب سے زیادہ ہے۔ اس سے پہلے 18 مئی کو انفیکشن کی شرح 6.89 فیصد تھی۔Covid Positivity Rate in Delhi اس کے ساتھ ہی فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 986 ہو گئی ہے جو کہ تقریباً 7 ماہ بعد سب سے زیادہ ہے۔ اس سے پہلے 31 مئی کو 11 ہزار 40 فعال مریض تھے۔ Active Covid Cases in Delhi

مزید پڑھیں:New Covid Cases in Delhi: دہلی میں کورونا کا قہر، چار ہزار نئے کیسز

دارالحکومت میں اب تک 351 اومیکرون کیسز کا پتہ چلا ہے، جن میں سے 57 کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ Omicron Surge in Delhi

ABOUT THE AUTHOR

...view details