اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانی پلاکر ثواب کماتے ہیں، پیسے نہیں: اروند کیجریوال - دہلی کے وزیراعلی

دارالحکومت دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے چندراول میں ایک 'واٹر ٹریٹمینٹ پلانٹ' کا سنگ بنیاد رکھا۔

delhi-cm-arvind-kejriwal-foundation-water-treatment-plant-in-chandrawal-delhi

By

Published : Jun 25, 2019, 3:10 PM IST


وزیراعلی اروند کیجریوال نے واٹر ٹریٹمینٹ پلانٹ کی تقریب کے دوران عوام کو خطاب کیا اور کہا کہ وہ ایسا سسٹم بنانے پر زور دے رہے ہیں، جس سے لوگوں کو 24 گھنٹے ٹوٹی کے ذریعے پانی مل سکے۔

دارالحکومت دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے چندراول میں ایک 'واٹر ٹریٹمینٹ پلانٹ' کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعلی نے دہلی کی پانی کی ضرورتوں اور اس کے لیے کیے جا رہے حکومت کی کوششوں پر خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ تین برس کے دوران یہ پلانٹ بن کر تیار ہوگا اور روزانہ 47 کروڑ لیٹر پانی 22 لاکھ عوام تک پہنچے گا۔

کیجریوال نے کہا: 'چار برس قبل ہمیں دہلی واٹر بورڈ ملا تھا، جو بدعنوانی سے بھرا ہوا تھا۔ گزشتہ ساڑھے چار برس میں اسے ٹھیک طرح سے کام کرنے کے لائق بناگیا ہے۔

انہوں نے کہا: 'جب وہ اقتدار میں آئے تھے، اس وقت صرف 58 فیصدی لوگوں کو ٹوٹی سے پانی ملتا تھا، ٹینکر دہلی میں ایک مافیا کے طور پر کام کرتا تھا۔ دہلی حکومت نے اسے ختم کیا اور 88 فیصد کالونیوں میں ٹوٹی سے پانی سپلائی شروع ہوئی۔'

دہلی کے وزیراعلی نے کہا: 'ہم غیرقانونی طور پر پانی بیچ کر پیسے نہیں کماتے ہیں، بلکہ پانی پلاکر ثواب کماتے ہیں۔ فی الحال تقریبا 250 ایسی کالونیاں بچی ہیں، جہاں ٹوٹی سے پانی پہنچایا جانا باقی ہے۔ ان میں 100 کالونیاں ایسی ہیں، جو جنگلی علاقے میں آتا ہے، جہاں ٹوٹی سے پانی پہنچانا ممکن نہیں ہے۔ ان 100 کالونیوں کو چھوڑ کر باقی تمام کالونیوں میں ہم جلد از جلد ٹوٹی سے پانی پہنچائیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details