کورونا کے حالات پر قابو پانے کے لیے دہلی کی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ تاہم اس کے لیے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو کورونا کا نوڈل وزیر مقرر کیا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسیز پر قابو پانے کے لیے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو کورونا وائرس کا نوڈل وزیر مقرر کیا ہے۔
منیش سسودیا دہلی حکومت کے الگ الگ وزارتوں کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں گے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ پر قابق پایا جا سکے۔