اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں ہفتہ وار بازار، سنیما ہال کھلیں گے

دہلی کی تمام ہفتہ واربازار اب کھلیں گے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کے سنیما ہال بھی 15 اکتوبر سے کھل جائیں گے۔

Delhi: Cinema halls to open from 15 Oct, all weekly markets to function daily
دہلی میں ہفتہ وار بازار، سنیما ہال کھلیں گے

By

Published : Oct 7, 2020, 10:51 PM IST

وزیراعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا ، "اب دہلی کی تمام ہفتہ وار مارکیٹیں کھل جائیں گی۔ اب تک فی زون میں صرف دو مارکیٹوں کی اجازت تھی۔ غریب لوگوں کو اس سے کافی راحت ملے گی۔

دہلی کے سنیما ہال بھی 15 اکتوبر سے کھولے جائیں گے۔ انہیں مرکزی حکومت کے جاری کردہ تمام رہنما خطوط پر عمل کرنا ہوگا۔مرکزی وزارت داخلہ نے 30 ستمبر کو ان لاک 5 کے لئے نئی ہدایات جاری کی تھیں جس میں 15 اکتوبر سے ملک میں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ سینما ہال ، تھیٹر ، ملٹی پلیکس کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details