اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی کے اسپتالوں میں صرف دہلی والوں کا علاج ہوگا'

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اب دہلی کے اسپتالوں میں صرف دہلی کی عوام کا علاج کیا جائےگا، اس کے ساتھ ہی ریاستی سرحد کو کھولنے کا حکم بھی جاری کیا۔

اروند کیجریوال
اروند کیجریوال

By

Published : Jun 7, 2020, 1:54 PM IST

کیجریوال نے اتوار کو ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی حکومت کے سبھی سرکاری و نجی اسپتال میں صرف دہلی کی عوام کا علاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے علاج کے لیے آنے والے لوگ مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں اپنا علاج کرا سکیں گے۔ اسی کے پیش نظر دہلی کی سرحدیں کل سے کھول دی جائیں گی۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے اسپتالوں میں علاج کے معاملے میں انہوں نے دہلی کے لوگوں سے مشورے مانگے تھے جس میں ساڑھے سات لاکھ لوگوں نے اپنے مشورے دیے تھے۔ ان مشوروں میں 90 فیصدی لوگوں نے دہلی حکومت کے اسپتالوں میں دہلی کے عوام کا علاج کرانے کے سلسلے میں مشورے دئے ہیں۔

لوگوں سے ملے مشوروں کے پیش نظر کابینہ نے آج یہ فیصلہ کیا ہے۔یہ انتظام کورونا بحران کے دوران دہلی کے لوگوں کو علاج کی زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details