اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: کورونا واریئرز اعزاز سے سرفراز - کورونا جنگجوؤں کو سرٹیفکیٹ

دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا نے مہرؤلی وارڈ 68 ایس میں مقامی کونسلر آرتی یادو کے ساتھ مل کر کورونا جنگجوؤں کو سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس بحران کے دور میں سب محنت اور لگن کے ساتھ اپنا فرض ادا کر رہے ہیں، جو قابل تعریف ہے۔

دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا نے کورونا جنگجوؤں کو اعزاز سے نوازا
دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا نے کورونا جنگجوؤں کو اعزاز سے نوازا

By

Published : Jun 28, 2020, 3:10 PM IST

دارالحکومت دہلی کے مہرؤلی میں بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا اور مقامی کونسلر آرتی یادو نے وارڈ 68 ایس میں کورونا جنگجوؤں کو اعزاز سے نوازا ہے۔ اس موقع پر ریاستی صدر نے کورونا کے تمام جنگجوؤں کی تعریف کی۔

کورونا وبا کی وجہ سے جن لوگوں نے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی، انہوں نے ضرورت مند لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی ہے۔

جس میں آر ڈبلیو اے ، ادارے ، یا کوئی فرد ضرورت مند لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔ ان تمام کورونا جنگجوؤں کو بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا نے مہرولی وارڈ 68 ایس میں مقامی کونسلر آرتی یادو کے ساتھ سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا۔

اس موقع پر ریاستی صدر نے کورونا کے تمام جنگجوؤں کی تعریف کی اور کہا کہ اس بحران کے دور میں سب محنت اور لگن کے ساتھ اپنا فرض نبھا رہے ہیں، جو قابل تعریف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details