چندر شیکھر آزاد شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامع مسجد سے جنتر منتر تک مارچ کرنے والے تھے لیکن پولیس نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی تھی۔
دہلی: بھیم آرمی چیف کی رہائی کا مطالبہ
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ اور تشدد بھڑکانے کے الزام میں بھیم آرمی کے چیف چندر شیکھر آزاد کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا جن کی رہائی کے لیے جنتر منتر پر بھیم آرمی اسٹوڈنٹ فیڈریشن نے مظاہرہ کیا۔
بھیم آرمی چیف کی رہائی کا مطالبہ
ممانعت کے باوجود چندر شیکھر آزاد نے مارچ کی کوشش کی تھی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔
دہلی کی ایک عدالت نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کی مخالفت میں دریا گنج علاقہ میں مبینہ طور پر تشدد بھڑکانے کے الزام میں حراست میں لیے گئے بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔