دہلی نے 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 220 رن بنانے کے بعد پنجاب کو نو وکٹ پر 215 رن پر محدود کر کے دلچسپ جیت اپنے نام کی۔دہلی کی آٹھ میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور اس کے 18 پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ پنجاب کو 10 میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے کھاتے میں 24 پوائنٹس ہیں۔
دہلی کی میچ میں شروعات خراب رہی اور اس کے تین وکٹ محض 18 رن پر گر گئے۔اسٹار بلے باز شکھر دھون 20 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان دھرو شوری نے 76 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رن، نتیش رانا نے 49 گیندوں میں سات چوکوں کے سہارے 39 رن، ہمت سنگھ نے 43 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 33 رن، للت نے 53 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کے سہارے ناٹ آؤٹ 54 اور منن شرما نے 28 گیندوں میں 21 رنز بنا کر دہلی کو چیلنج اسکور تک پہنچایا۔ پنجاب کی طرف سے سدھارتھ کول نے 48 رن پر پانچ وکٹ لئے۔