اردو

urdu

ETV Bharat / state

لال قلعہ کی طرز پر دہلی اسمبلی بنے گا ٹورازم اسپاٹ - دہلی اسمبلی

دہلی اسمبلی میں گاندھی جینتی کے موقع پر ہفتہ کو ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک بڑی دیوار پر جلیاں والا باغ سانحہ کی پینٹنگ کا وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے افتتاح کیا۔

لال قلعہ کی طرز پر دہلی اسمبلی بنے گا ٹورزم اسپاٹ
لال قلعہ کی طرز پر دہلی اسمبلی بنے گا ٹورزم اسپاٹ

By

Published : Oct 3, 2021, 9:33 AM IST

دہلی اسمبلی کو ٹورزم اسپاٹ کے طور پر قائم کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔ لال قلعہ اور قطب مینار کی طرح سیاح دہلی اسمبلی میں تاریخ کو نزدیک سے دیکھ سکیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی اسمبلی میں گاندھی جینتی کے موقع پر ہفتہ کو ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک بڑی دیوار پر جلیاں والا باغ سانحہ کی پینٹنگ کا وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے افتتاح کیا۔

لال قلعہ کی طرز پر دہلی اسمبلی بنے گا ٹورزم اسپاٹ


وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ جلیاں والا باغ یاد دلاتا رہتا ہے کہ کس طرح سے ہمارے ابا و اجداد نے جان کی قربانی لگاکر انگریزوں سے ملک کو آزادی دلائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری دونوں عظیم شخصیات نے ملک کے لیے بہت کچھ کیا۔ مہاتما گاندھی نے پوری زندگی ملک کے لیے وقف کیا۔

لال بہادر شاستری کی سادگی، ان کی ایمانداری کے بہت چرچے ہیں۔ ہماری سرکار پوری کوشش کررہی ہے کہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر آگے چلے۔

دہلی اسمبلی اسپیکر رام نواس گوئل نے کہا کہ اگر دہلی والے پنجاب نہیں جاسکتے تو دہلی اسمبلی میں جلیاں والا باغ کے مناظر کو دیکھ کر اپنے عقیدت کا اظہار کرسکتے ہیں۔

فنکاروں نے محض 2 دن میں جلیاں والا باغ سانحہ کی پینٹنگ بنائی ہے۔ اس پینٹنگ میں شہید ہوئے لوگوں کو دکھایا گیا ہے۔

دہلی اسمبلی کے اسپیکر نے پنجاب کے جلیاں والا باغ کے تجدیدکاری کو لے کر چل رہی بات کے بارے میں کہا کہ 'مرکزی حکومت کا آثار قدیمہ محکمہ پرانی بلڈنگ کو بدلنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ چاہے مندر، مسجد، گردوارہ یا دیگر تاریخی جگہ ہو، کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی ہے لیکن جلیاں والا باغ میں کیسے اصل عمارت کو ہٹاکر نئی شکل دینے کی اجازت دی۔اس پر کوئی رائے نہیں کروں گا لیکن جلیاں والا باغ وہ جگہ ہے جہاں ہزاروں لوگوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا تھا۔ وہ اصلیت بنی رہنی چاہیے تھی جو ختم ہوئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر مشتبہ بنگلہ دیشی شہری گرفتار

واضح رہے کہ آزادی کے 75 سال کے موقع پر دہلی اسمبلی کی دہلی ٹورزم محکمہ کے سونپا جارہا ہے۔ لال قلعہ اور قطب مینار کی طرح ملک بھر سے آئے سیاح دہلی اسمبلی دیکھ پائیں گے ۔

دہلی اسمبلی میں ڈیجیٹل ہب بنارہے ہیں جس میں ملک کے تحریک سے متعلق تاریخ بتایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسمبلی کے اندر تارا منڈل کی طرز پر 30 میٹر کا گول گنبد بنوایا جارہا ہے جس میں تحریک کے بارے میں بتاتے ہوئے 20 منٹ کی فلم دکھائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details