دہلی کی 70 اسمبلی نشستوں میں سے عام آدمی پارٹی نے 62 نشستوں پر قبضہ کر کے اقتدار پر لگاتار تیسری مرتبہ قبضہ کیا جبکہ بی جے پی کو 8 نشستوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔
دہلی اسمبلی انتخابات: عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت - delhi election result counting is underway
19:23 February 11
دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی ہیٹ ٹرک
18:47 February 11
وزیراظم نریندر مودی نے کیجریوال کو مبارکباد پیش کی
نریندر مودی نے دہلی میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو مبارکباد پیش کی۔
18:06 February 11
راہل گاندھی نے کیجریوال کو مبارکباد دی
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی یکطرفہ جیت پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے عآپ سربراہ کو مبارکباد دی۔
16:58 February 11
منوج تیواری نے شکست کی ذمہ داری قبول کی
دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے کہا کہ عوام نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے اور انہیں دہلی کی عوام کا فیصلہ منظور ہے۔
16:36 February 11
عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر پانچ مسلم امیدوار کامیاب
اوکھلا سے امانت اللہ خان ، بلی ماران سے عمران حسین، مٹیا محل سے شعیب اقبال، مصطفیٰ آباد سے حاجی یونس اور سیلم پور سے عبدالرحمن نے کامیابی حاصل کی۔
16:31 February 11
چار بجے تک کے نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 62 نشستوں پر کامیابی
عآپ ایک نشست پر آگے چل رہی ہے۔
16:00 February 11
کیجریوال نے عوام کا شکریہ ادا کیا
قومی دارالحکومت دہلی کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار کارکردگی کے بعد پارٹی سربراہ اور وزیراعلی اروند کیجریوال نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
15:26 February 11
عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل، 57 نشستوں پر جیت درج کی، 6 سیٹ پر برتری
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے دہلی وزیر اعلی ورند کیجریوال کو جیت پر مبارکباد پیش کی ہے
15:23 February 11
عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل، 57 نشستوں پر جیت درج کی، 6 سیٹ پر برتری
سابق مرکزی وزیر خزانہ پی دمبرم نے دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ٹویٹ کیا 'عاپ' کی جیت ہوئی، بیوقوف بنانے اور پھینک والوں کی ہار، دہلی کے لوگ جو بھارت کے تمام حصوں سے ہیں، نے بی جے پی کے پولرائزیشن تفرقہ بندی اور خطرناک ایجنڈے کو شکست دی ہے، میں دہلی کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دوسری ریاستوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے جہاں 2021 اور 2022 میں انتخابات ہوں گے'۔
15:14 February 11
عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل، 53 نشستوں پر جیت درج کی، 10 سیٹ پر برتری
جبکہ بی جے پی کے حصے میں محض چھ سیٹیں آئی ہیں اور ایک سیٹ پر آگے چل رہی ہے
15:09 February 11
عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل، 52 نشستوں پر جیت درج کی، 11 سیٹ پر برتری
عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سودیا نے کہا کہ 'مجھے پٹپر گنج اسمبلی حلقہ سے ایک بار پھر ایم ایل اے بننے پر خوشی ہے۔ بی جے پی نے نفرت کی سیاست کرنے کی کوشش کی لیکن دہلی کے لوگوں نے ایسی حکومت کا انتخاب کیا جو لوگوں کے لئے کام کرے'۔
14:56 February 11
عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل، 50 نشستوں پر جیت درج کی، 13 سیٹ پر برتری
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ 'میں اروند کیجریوال جی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں دہلی کی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نفرت ، غداری اور تباہی کی سیاست کو مسترد کردیا۔ اس انتخابات کے نتیجے کے بعد ، بی جے پی کو کوئی باغ یاد نہیں ہوگا۔
14:51 February 11
عام آدمی پارٹی نے 46 سیٹوں پر درج کر کی، 16 پر سبقت بنائے ہوئے ہے
14:51 February 11
عام آدمی پارٹی نے 44 سیٹوں پر درج کر کی، 16 پر سبقت بنائے ہوئے ہے
شکست کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش ورما کا بیان
14:49 February 11
عام آدمی پارٹی نے 44 سیٹوں پر درج کر کی، 16 پر سبقت بنائے ہوئے ہے
ماڈل ٹاؤن حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار کپل مشرانے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'میں عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کو عمدہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، بی جے پی لگاتار پانچویں ریاستی انتخابات ہار گئی ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہم دہلی کے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں'۔
14:39 February 11
عام آدمی پارٹی نے 44 سیٹوں پر درج کر کی، 16 پر سبقت بنائے ہوئے ہے
دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے پٹپڑ گنج اسمبلی حلقے سے جیت درج کر لی ہے، وہیں بی جے پی کھاتے میں پانچ سیٹیں آئی ہیں اور بی جے پی اب تک پانچ سیٹیوں پر کامیاب ہوئی ہے اور پانچ پر سبقت بنائے ہوئے ہے
14:31 February 11
عام آدمی پارٹی نے 39 سیٹوں پر درج کر کی، 22 پر سبقت بنائے ہوئے ہے
بی جے پی کے امیدوار کپل مشرا ہار گئے ہیں
14:27 February 11
عام آدمی پارٹی نے 36 سیٹوں پر درج کر کی، 25 پر سبقت بنائے ہوئے ہے
چاندنی چوک سے پرہلاد سنگھ ساہنی جیتے، کرول با غ سے وشیش روی، پٹیل نگر سے راج جمار آنند، کرشنا نگر سے ایس کے بگھا، وشواش نگر سے بی جے پی کے اوم پرکاش، جنگ پورا سے عام آدمی پارٹی کے پروین کمار، گھونڈا سے بی جے پی کے اجئے مہاورکامیاب، گوکل پور سے عام آدمی پارٹی کے موہن سنگھ بشٹ، بدلی اسمبلی حلقے سے عام آدمی پارٹی کے اجیش یادو نے جیت درج کی، منگول پوری سے عاپ کی راکھی برلا نے جیت درج کی، سلطان پور موجرا سے عام آدمی کے مکیش کمار اہلاوت کامیاب ہوئے، کالکا سے عام آدمی پارٹی کی قد آور رہنما آتشی مارلینا نے جیت درج کی ہے، عام آدمی پارٹی کے شری رام نے تغلق آباد سے جیت درج کی، جنک پوری عام آدمی پارٹی کے راجیش رشی، مادی پور سے 'عاپ' کے گریش سونی، موتی نگر سے شیو چرن گوئل، نانگلوئی جٹ سے عام آدمی کے روگھویندر شوکین، راجوری گارڈن سے اے دھنوتی چنڈیلا، وکاس پوری سے مہیندر یادو نے عام آدمی پارٹی سے کامیاب ہوئے۔
13:33 February 11
عام آدمی پارٹی نے 36 سیٹوں پر درج کر کی، 25 پر سبقت بنائے ہوئے ہے
کونڈلی اسمبلی حلقے سے کلدیپ کمار ، راجیندر نگر سے راگھو چڈھا، براری سے سنجیو جھا، مصطفی آباد سے حاجی یونس سیلم پور سے عبد الرحمن شالی مار باغ سے بندانا کماری، تری نگر سے پریتی کمار امبیڈکر نگر سے اجئے دت دیولی سے پرکاش سنگم وہار سے دنیش موہنیا، گریٹر کیلاش سے سوربھ بھاردواج نے جیت درج کی ہے
13:28 February 11
عام آدمی پارٹی کے کھاتے میں 16 سیٹیں
نئی دہلی سے اروند کیجریوال نے جیت درج کر لی ہے
13:26 February 11
عام آدمی پارٹی کے کھاتے میں 16 سیٹیں
کونڈلی اسمبلی حلقے سے عام آدمی پارٹی کے کلدیپ کمار نے درج کی جیت
13:23 February 11
عام آدمی پارٹی کے کھاتے میں 16 سیٹیں 43 پر سبقت۔
بی جے پی کو اب تک ایک بھی سیٹ نہیں بی جے پی مضح 10 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے
13:22 February 11
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے اسمبلی تحلیل کی
13:19 February 11
عام آدمی پارٹی نے 14 سیٹوں پر جیت کر لی ہے
13:19 February 11
براری اسمبلی حلقے سے عام آدمی پارٹی کے سنجیو جھا نے ماری بازی، درج کی جیت
13:17 February 11
مٹیا محل سے شعیب اقبال نے جیت حاصل کی، اوکھل؛ا اسمبلی حلقے سے امانت اللہ خان جیتے
13:15 February 11
بلی ماران سے عام آدمی پارٹی کے عمران حسین نے جیت درج کی
13:14 February 11
عام آدمی پارٹی نے جیتی دس سیٹیں
13:14 February 11
13:09 February 11
عام آدمی پارٹی نے جیتی پانچ سیٹیں
مشرقی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے کہا کہ 'ہم دہلی کے نتائج قبول کرتے ہیں، اروند کیجریوال اور دہلی کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم نے پوری کوشش کی لیکن شاید ہم ریاست کے لوگوں کو راضی نہیں کر سکے، مجھے امید ہے کہ دہلی اروند کیجریوال کی قیادت میں ترقی کرے گی۔
12:46 February 11
عام آدمی پارٹی نے جیتی پانچ سیٹیں
12:42 February 11
عام آدمی پارٹی کے شعیب اقبال آگے چل رہے ہیں
وہیں عام آدمی پارٹی کو رجحانات میں اکثریت ملنے کے بعد سیاسی حکمت عملی کے ماہر پرشانت کشور نے ٹویٹ کر کے دہلی کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
12:38 February 11
دہلی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری
- بلی ماران سے عام آدمی پارٹی کے عمران حسین آگے چل رہے ہیں
- چاندی چوک سے کانگریس کی امیدوار الکا لامبا پیچھے چل رہی ہیں
12:35 February 11
مصطفی آباد سے بی جے پی کے جگدیش پردھان نے جیت درج کی
بی جے پی نے بھی ایک نشست پر جیت درج کی ہے
12:28 February 11
عام آدمی پارٹی کے امیدوار جرنیل سنگھ نے تنلک نگر اسمبلی حلقے میں جیت درج کر لی ہے
دیولی اسمبلی حلقے سے پرکاش نے جیت درج کی اور منیش سسودیا اور ستیندر جین پیچھے چل رہے ہیں
12:26 February 11
بی جے پی رہنماؤں کو اب بھی جیت کے لیے پر عزم
بی جے پی کے رہنما اور کارکنان کو دہلی اسمبلی انتخابات میں اب بھی جیت کی امید ہے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ابھی رجحانات ہیں کئی سیٹوں پر 100 سے 200 ووٹوں کے درمیان فرق ہے
12:17 February 11
رجحانات میں عام آدمی پارٹی آگے
عام آدمی پارٹی 58 اسمبلی نشستوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ بی جے پی محض 12 سیٹوں پر ہی آگے ہے رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت حاصل ہو چکی ہے
12:14 February 11
عام آدمی پارٹی نے اپنا کھاتا کھولا
دہلی کے سیلم پور اسمبلی حلقے میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار عبدالرحمن نے 41 ہزار ووٹوں سے جیت درج کی ہے
10:32 February 11
اوکھلا اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار آگے
اوکھلا اسمبلی حلقے سے عام آدمی پارٹی کے امانت اللہ خان نے ایک بار پھر سے سبقت بنا لیا ہے
10:31 February 11
رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو سبقت
عام آدمی پارٹی 51 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ بی جے پی 19 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے کانگریس ایک بھی سیٹ پر آگے نہیں چل رہی ہے۔
10:29 February 11
دہلی اسمبلی انتخابات: ووٹوں کی گنتی شروع
پہلے مرحلے کی گنتی مکمل ہونے کے بعد تلک نگر حلقے سے آگے چل رہے ہیں
10:27 February 11
رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو سبقت
دہلی کے چاندنی چوک اسمبلی حلقہ سے 'عاپ' کے پرہلاد سنگھ ساہنی 6060 ووٹ سے آگے چل رہے ہیں۔ کانگریس کی الکا لمبا کو 157 ووٹ اور بی جے پی کے سمن کمار گپتا 67 ووٹ پر ہیں۔
10:17 February 11
رجحانات کے بعد منوج تیواری نے کہا کہ نتیجہ کچھ بھی میں ذمہ دار ہوں
دہلی میں بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے کہا ابھی رجحانات ہیں ابھی وقت باقی ہے، ہم پر امید ہیں انہوں نے کہا کہ نتیجہ کچھ بھی ہو ریاستی صدر ہونے کے ناطے میں ذمہ دار ہوں
10:08 February 11
رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو سبقت
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نئی دہلی کے حلقے سے 2026 ووٹوں کے فرق سے آگے ہیں۔ جبکہ روہنی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وجیندر گپتا 1172 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔
10:04 February 11
دو مسلم اثریتی والی سیٹ پر بی جے پی آگے
دہلی کی اوکھلا اسمبلی حلقے سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی آگے ہے، جبکہ بلی ماران سیٹ پر بھی بی جے پی آگے چل رہی ہے یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہان دونوں سیٹوں پر مسلم ووٹروں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔
09:59 February 11
ابتدائی رجحانات کے پیش نظر کانگریس امیدواروں نے اپنی شکست قبول کرلی ہے۔
کانگریس کے رہنما مکیش شرما نے ٹویٹ کیا کہ 'میں اپنی شکست کو قبول کرتے ہوئے، وکاسپوری حلقہ کے تمام ووٹرز اور کانگریس کارکنان سے اظہار تشکر کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس علاقے کی ہمہ جہت ترقی ہوگی۔ میں مستقبل میں بھی دہلی وکاسپوری اور اتم نگر حلقوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا'۔
09:56 February 11
رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو سبقت
بلی ماران اور بوانا سیٹ پر بی جے پی آگے گوکل پور گریٹر کیلاش سے عام آدمی پارٹی آگے چل رہی ہے۔
09:54 February 11
رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو سبقت
عام آدمی پارٹی 52 نشستوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ بی جے پی 17 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے، وہیں دیگر ایک سیٹ پر آگے ہے۔
09:31 February 11
وزیر اعلی اروند کیجریوال آگے
نئی دہلی سیٹ سے وزیر اعلی اروند کیجریوال آگے چل رہے ہیں، پہلے راؤنڈ کی ووٹوں کی گنتی ختم ہو چکی ہے۔
09:23 February 11
دہلی اسمبلی انتخابات: ووٹوں کی گنتی شروع
عام آدمی پارٹی 56 نشستوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ بی جے پی 12 سیٹ پر سبقت بنائے ہوئے ہے، وہیں دیگر ایک سیٹ پر آگے ہے۔
09:21 February 11
دہلی اسمبلی انتخابات: ووٹوں کی گنتی شروع
دہلی حکومت کے وزیر کیلاش گہلوت نجف گڑھ سے پیچھے چل رہے ہیں۔
09:19 February 11
دہلی اسمبلی انتخابات: ووٹوں کی گنتی شروع
رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت حاصل ہونے کے بعد پارٹی کے کارکنان دفتر پہنچنا شروع ہو گیا ہے، پارٹی کی دہلی انچارج سنجے سنگھ بھی دفتر پہنچ گئے ہیں۔
08:41 February 11
دہلی اسمبلی انتخابات: ووٹوں کی گنتی شروع
رجحانات کے مطابق صبح 08.37 بجے تک عام آدمی پارٹی 30 نشستوں پر اور بھارتیہ جنتا پارٹی 12 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے
08:39 February 11
عام آدمی پارٹی 22 سیٹوں پر آگے
08:12 February 11
رجحانات کے مطابق صبح 08.28 بجے تک عام آدمی پارٹی 22 اور بھارتیہ جنتا پارٹی 8 سیٹوں پر برتری حاصل یے ہوئے ہے۔
رجحانات کے مطابق صبح 08.28 بجے تک عام آدمی پارٹی 22 اور بھارتیہ جنتا پارٹی 8 سیٹوں پر برتری حاصل یے ہوئے ہے۔