اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی اسمبلی انتخابات: کل سے پرچۂ نامزدگی کا آغاز

ملک کے دارالحکومت دہلی میں کل یعنی 14 جنوری سے امیدواروں کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا آغاز ہوجائے گا، الیکشن کمیشن نے نامزدگی سے متعلق اصول و ضوابط پہلے ہی متعین کردیے ہیں۔

کل سے پرچۂ نامزدگی کا آغاز
کل سے پرچۂ نامزدگی کا آغاز

By

Published : Jan 13, 2020, 6:06 PM IST

دہلی کے خصوصی سی ای او ستنام سنگھ نے اتنخابات سے متعلق اصول و ضوابط پر کہا کہ دہلی میں کل 70 سیٹوں پر انتخابات ہوں گے اور ایسے میں سبھی 70 ریٹرننگ افسران کے پاس پرچۂ نامزدگی بھرا جاسکتا ہے، پہلے آن لائن فارم بھرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی لیکن فی الحال وہ سہولت ابھی دستیاب نہیں ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ 14 جنوری سے لے کر 21 جنوری تک( اتوار کے علاوہ) کسی بھی دن پرچۂ نامزدگی بھرا جاسکتا ہے۔

کل سے پرچۂ نامزدگی کا آغاز

امیدواروں کو ان تمام ہدایات کا دھیان رکھنا ہوگا

1: صبح 11 بجے سے دوپہر تین بجے تک ہی پرچۂ نامزدگی بھرے جاسکیں گے
2: امیدوار کے پاس تین سے زائد گاڑیاں نہیں ہونی چاہیے
3: حامیوں کے ساتھ آنے کی بھی اجازت ہوگی
4: ریٹرننگ افسر کے دفتر کے 100 میٹر کے دائرے میں امیدوار صرف اپنے چار کارکنان کو ساتھ لے جا سکتا ہے
5: نامزدگی کے لیے جنرل درجہ کے امیدواروں کو 10،000 روپئے فیس ادا کرنی ہوگی جبکہ پسماندہ طبقہ کے امیدوار کے لیے فیس 5،000 روپئے رکھی گئی ہے
6: اتوار کو نامزدگی نہیں کی جائے گی اور حلف نامے میں صحیح تفصیلات درج کرنی ہوں گی


ستنام سنگھ کے مطابق امیدواروں کو پرچۂ نامزدگی داخل کرنے سے قبل الیکشن کمیشن کی تمام ہدیات کو توجہ سے پڑھ لینا چاہیے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ تمام کارروائی بہت آسان ہیں لیکن اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر نامزدگی کو رد بھی کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 22 جنوری کو اسکروٹنی ہوگی جبکہ 24 جنوری پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details