دارالحکومت دہلی میں 8 فروری2020 کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسی صورتحال میں کل شام 6 بجے انتخابی مہم روک دی گئی۔ اسی کے ساتھ انتخابات کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس انتخاب میں 90 ہزار فوجی مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات ہوں گے۔
دہلی پولیس کے علاوہ فوجی دستوں کی کمپنیاں اور مختلف ریاستوں کے ہوم گارڈز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی کئی پولنگمراکز پر نظر رکھی جائے گی۔
دہلی پولیس کے ترجمان ایڈیشنل کمشنر مندیپ سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ 'دہلی پولیس انتخابات کے لیے پولنگ بوتھ پر سکیورٹی پوری ہو چکی ہے۔ دہلی پولیس پوری طرح سے تیار ہے۔ دہلی پولیس اور سی آر پی ایف کی ذمہ داری بوتھ کے باہر سے اندر تک ہوگی۔ اسی کے ساتھ ہی دیگر ریاستوں کے ہوم گارڈ کے جوانوں کو سیکیورٹی اور لوگوں کی مدد کے لئے تعینات کیا جائے گا۔