اردو

urdu

ETV Bharat / state

Coronavirus Update: دہلی اور اڈیشہ میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ - دہلی اور اڈیشہ میں کورونا کے سب سے زیادہ فعال کیسز

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16 ہزار 561 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 535 ہو گئی ہے۔ new Corona Cases in India

دہلی اور اڈیشہ میں کورونا کے سب سے زیادہ فعال کیسز میں اضافہ
دہلی اور اڈیشہ میں کورونا کے سب سے زیادہ فعال کیسز میں اضافہ

By

Published : Aug 12, 2022, 12:32 PM IST

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں سے قومی راجدھانی دہلی میں 635 اور اڈیشہ میں 529 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ صبح سات بجے تک دو ارب سات کروڑ 47 لاکھ 19 ہزار 34 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ Active Corona Cases in Delhi

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16 ہزار 561 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 535 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.28 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 5.44 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 18 ہزار 53 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 35 لاکھ 73 ہزار 94 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.53 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں تین لاکھ چار ہزار 189 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 87 کروڑ 85 لاکھ 37 ہزار 440 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ قومی راجدھانی دہلی میں کورونا ایکٹیو کیسز میں 635 کے اضافے سے ان کی کل تعداد 8840 ہو گئی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1943069 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے مزید چھ مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 26357 ہو گئی ہے۔

ہریانہ میں 145 کورونا ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی اس کی کل تعداد 4922 ہو گئی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1024364 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 10651 ہے۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 407 ایکٹو کیسز کا اضافہ ہوا، ان کی تعداد بڑھ کر 13660 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 747101 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک اس وبا کی وجہ سے ریاست میں 17845 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

اڈیشہ میں کورونا کے 529 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 4740 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1307304 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 9153 ہو گئی ہے۔ راجستھان میں 141 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 4299 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 517 افراد کے صحت یاب ہونے کے سے اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 1285774 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 9592 پر مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: Vaccine Doses in India: کووڈ ویکسینیشن کے تحت 207.47 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگیں

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 61 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 5851 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 954 افراد کے صحت یاب ہونے سے اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 2082137 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے تین مریضوں کی موت ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23581 ہوگئی۔ میزورم میں 8 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1096 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 218 افراد کے بازیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 233115 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 715 پر مستحکم رہی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details