دہلی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج صبح پرومیس اسپتال چانکیہ پوری سے پولیس کو یہ اطلاع ملی کہ کیشو سکسینا نامی ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں داخل کرایا گیا ہے ۔
آئی آر ایس کے عہدیدار نے خود کشی کی اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم اسپتال پہنچی۔ وہاں پہنچ کر یہ معلوم ہوا کہ کیشو سکسینا کی موت ہو چکی ہے۔ پہلی نظر میں یہ موت پھندے سے لٹکنے کے سبب معلوم ہو رہی ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے ۔
پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم ہلا ک شدہ افسر کے گھر پہنچی۔ جہاں انہیں ایک خود کشی نوٹ ملا۔ پولیس خود کشی نوٹ کی بھی جانچ کر رہی ہے۔ جانچ کے بعد ہی یہ پتہ چلے گا کہ آخر کن وجوہات کے سبب انہوں نے خود کشی کی ۔
معاملہ کی نو عیت کو دیکھتے ہوے پولیس کی ٹیم نے خود کشی کرنے والے عہدیدار کے فلیٹ کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے ۔اور چھان بین بھی کی جا رہی ہے کہ آخر کن وجوہات کے سبب ایک سینیر عہدیدار نے خود کشی کی ہے ۔
اس معاملے سے جڑے شواہد میں کسی طرح کی کوئی چھیڑچھاڑ نہ ہو اس کے لئے علاقے کے آمدورفت کے راستے کو دہلی پولیس نے سیل کردیا ہے ۔اور آنے جا نے والے لوگوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے ۔