اس موقع پر ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ علامہ اقبال نے پوری زندگی مسلم قوم کو جگانے کی کوشش کی ہے۔ ان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے یوم اردو منانے کا سلسلہ 1997 سے مسلسل جاری ہے۔
یوم اردو کی مناسبت سے دہلی میں تحریکی لائحہ عمل پر تقریب منعقد انہوں نے بتایا کہ آج انہیں کی مناسبت سے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اور اردو دیولپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی اہم شخصیات کو متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔
ایوارڈ پانے والی اہم شخصیات میں ڈاکٹر شمس بدایونی، فاروق ارگلی، فاروق سید، ڈاکٹر تابش مہدی، ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب، آفتاب حسنین، ڈاکٹر محمد نثار احمد، محمد رامش، امیر احمد صدیقی، سنجے رائے کوشل شرما، شبانہ و دیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برسوں سے انصاف کیلئے جدوجہد کر رہے رمضان بٹ کے اہل خانہ، آخر کب ملے گا انصاف؟
پروفیسر عبدالحق نے فکر انگیز گفتگو میں کہا کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے ہمیں خود آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایسے پروگرامز کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔