دہلی حکومت کی جانب سے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو تیسری مرتبہ وقف بورڈ کمیٹی میں ایم ایل اے زمرے سے منتخب کیا گیا ہے لیکن محکمہ ریونیو کی جانب سے جاری یہ آرڈر بھی دہلی حکومت نے ہی بھیجا ہے۔
دہلی سے ای ٹی وی بھارت کے لیے محمد راحم کی رپورٹ دہلی اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی وقف بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہے جسے پر کرنے کے لیے کافی وقت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
گذشتہ ماہ محکمہ ریونیو نے ایم ایل اے زمرے کے انتخاب کا اعلان کیا تھا لیکن اسکروٹنی کے وقت اپیل کے چلتے اسے پورا نہیں کیا گیا۔ ستمبر کی 8 تاریخ کو ایس ڈی ایم آفس سے امانت اللہ خان کو ایم ایل اے زمرے سے منتخب کیے جانے کے بعد انہیں سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا۔
اس کے بعد سات دنوں کے اندر وقف بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب کیا جانا تھا جو اب تک نہیں ہوسکا۔
اس تعلق سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے امانت اللہ خان سے بات کرنے کی کوشش کی تو ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا لیکن محکمہ ریوینو سے معلوم ہوا کہ امانت اللہ خان کے خلاف بے ضابطگی کا الزام ہے اس لیے ان کا نومینیشن نہیں کیا گیا۔