نئی دہلی:دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں ہوا کا معیار اب بھی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) پیر کی صبح 10 بجے 357 پر رہا۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران قومی دارالحکومت میں پی ایم 2.5 کی سطح ’’انتہائی خراب‘‘ زمرے میں 155 تک پہنچ گئی، جس میں دہلی نے پی ایم 10 کی سطح کو 255 پر ریکارڈ کیا، جو ’انتہائی خراب‘ کے زمرے میں آتی ہے۔ very poor air quality in Delhi
سفرکے اعداد و شمار کے مطابق، دارالحکومت میں پی ایم 2.5 کی آلودگی ہفتہ کو پرالی جلانے کے واقعے کی وجہ سے 18 فیصدرہی۔ قومی راجدھانی خطہ آلودہ ہوا میں سانس لینے میں بھی مشکل محسوس کر رہا ہے۔ نوئیڈا میں ہوا کے معیار کی سطح نے ’’انتہائی خراب‘‘ زمرے میں 356 کا اے کیو آئی ریکارڈ کیا، جبکہ گروگرام میں یہ 364 پر رہا، جو ’’انتہائی خراب‘‘ زمرہ میں ہے۔ سفرنے ایک پریس ریلیز میں کہا’’ہوا کا معیار خراب رہنے کی توقع ہے، لیکن 8 نومبر سے 9 نومبر تک انتہائی خراب زمرے میں رہے گا‘‘۔