نئی دہلی: مسلسل 6 دنوں تک ڈاؤن رہنے کے بعد دہلی ایمس کا سرور بالآخر بحال ہو گیا ہے۔ سرور ڈاؤن رہنے کی وجہ سےتمام خدمات مینوئل موڈ پر چل رہی ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی آن لائن سروسز شروع کر دی جائیں گی۔ All India Institute of Medical Sciences
دہلی ایمس انتظامیہ نے منگل کی رات اس سائبر حملے پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایمس کا ڈیٹا سرور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ خدمات کو بحال کرنے سے پہلے نیٹ ورک کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال کی خدمات کے لیے ڈیٹا وولیوم اور بڑی تعداد میں سرورز/کمپیوٹرز کی وجہ سے اس عمل میں کچھ وقت لگ رہا ہے۔ سائبر سکیورٹی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہسپتال کی تمام خدمات بشمول آؤٹ پیشنٹ، اِن پیشنٹ اور لیب کے کام مینوئل موڈ پر چلتے رہیں گے۔
دہلی ایمس کی جانب سے جاری کردہ بیان وزارت داخلہ میں میٹنگ:اس سلسلے میں منگل کو وزارت داخلہ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔ اس میں آئی بی کے افسران، ایمس انتظامیہ سے وابستہ افسران، این آئی سی افسران، این آئی اے افسران، دہلی پولیس کے افسران اور دیگر افسران نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ ایمس کا سرور 23 نومبر کی صبح 7 بجے سے ڈاؤن ہوا تھا۔ 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی سرور بحال نہ ہونے پر ایمس حکام نے دہلی پولیس سے رابطہ کیا۔ دہلی پولیس نے ایمس کی شکایت پر مقدمہ درج کیا تھا۔ اس معاملے کو دہلی پولیس کے انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشن IFSO یونٹ کے حوالے کیا گیا تھا۔ ایمس میں کام کرنے والی نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) کی ٹیم نے رینسم ویئر حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ ایمس AIIMS کے سرور کو این آئی سی NIC ٹیم ہی ہینڈل کرتی ہے۔
23 نومبر کو ایمس کا سرور تقریباً 11-12 گھنٹے تک بند رہا، اس کے بعد ایمس کے سیکورٹی افسر کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایمس دہلی کے سرور پر ملک کی تمام بڑی اور مشہور شخصیات کے میڈیکل ریکارڈ اور دیگر معلومات موجود ہیں۔ اس میں صدور جمہوریہ، وزراعظم، سابق وزرائے اعظم اور کئی دیگر وزراء کے ڈیٹا شامل ہیں۔ ایسی صورتحال میں سرور پر موجود معلومات کو انتہائی حساس سمجھا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے جب ہیکنگ کا امکان سامنے آیا تو فوری طور پر سائبر سیل کو اطلاع دی گئی۔