بار کونسل کے ایک رکن نے بتایا کہ بار کونسل آف انڈیا نے دہلی کی تمام عدالتوں کی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کرکے تحریک کو کچھ دنوں کے لئے ٹالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وکلا نے تحریک ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کی - تیس ہزاری عدالت کے احاطہ میں پرتشدد جھڑپ
تیس ہزاری عدالت کے احاطہ میں پرتشدد جھڑپ کے بعد پولیس اور وکلا کے مابین کئی دنوں سے جاری تعطل جمعہ کو ختم ہو گیا اور بار کونسل آف انڈیا نے تحریک کو ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کر دیا۔
وکلا نے تحریک ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کی
انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں حکمت عملی بنانے کے بعد آگے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ دو نومبر کو تیس ہزاری کورٹ کمپلکس میں ہوئے تشدد اور اس کے بعد دیگر عدالتوں میں پولیس کے ساتھ مارپیٹ کے واقعات کے بعد پولیس نے منگل کو پورے دن مظاہرہ کیا تھا۔وکلا کی ایسوسی ایشن پیر سے عدالتوں کا بائیکاٹ کررہی تھی۔