دہلی کی ایک عدالت فروری 2020 میں شہر کے شمال مشرقی علاقہ میں ہوئے فسادات سے متعلق ایک معاملہ میں آج اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔ اس معاملہ میں ایک شخص پر فساد کرنے، لوٹ اور غیرقانونی طریقہ سے جمع ہوئی بھیڑ کا حصہ بننے کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق 25 فروری 2020 کی شام ملزم سریش نے لوہے کے راڈ اور لاٹھیوں سے لیس ہوکر فسادیوں کی بڑی بھیڑ میں شامل ہوکر دہلی کے بابرپور روڈ پر واقع ایک دکان کا تالہ توڑ کر اس میں رکھے سامانوں کو مبینہ طورپر لوٹ لیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے 21 اپریل کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔اور اس کے بعد سے سات بار فیصلہ موخر کیا گیا ہے۔ 9 مارچ 2021 کو عدالت نے سریش کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 143 (غیرقانونی اسمبلی کا رکن ہونے) ، 147 (فساد) ، 427 (نقصان پہنچانے) کے تحت الزامات عائد کردیئے تھے۔
اس پر بھی تعزیرات ہند کی دفعہ 454 (گھر میں غیر مجاز داخل) کے ساتھ ساتھ دفعہ 149 اور 394 (ڈاکو) کے تحت بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس نے جرم کا اعتراف نہیں کیا ہے۔