اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 792 معاملے

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ 24 گھنٹوں میں 792 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، دہلی کے ہیلتھ بلیٹن کو جانیں۔

دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 792 معاملے
دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 792 معاملے

By

Published : May 28, 2020, 8:23 AM IST

ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 51 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔ نیز 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں دارالحکومت دہلی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

دہلی میں کورونا انفیکشن کے 15257 معاملے سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں اب تک سب سے زیادہ کورونا انفیکشن کی اطلاع ملی ہے۔ 792 کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

وہیں دہلی کے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 303 ہوگئی ہے۔ اس وقت دہلی میں کورونا انفیکشن کے 7690 فعال کیسز ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا کے 7264 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details