اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: 70 غیر ملکی افراد گرفتار - دہلی پولیس

دوارکا کے ڈی سی پی شنکر چودھری نے کہا غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکی افراد کے خلاف ایک نیا سیل (سی اے آئی ایف) تشکیل دیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی طور پر رہنے والے اورمنشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جا سکے۔

دہلی: 70 غیر ملکی گرفتار
دہلی: 70 غیر ملکی گرفتار

By

Published : Oct 17, 2021, 4:38 PM IST

دہلی کی دوارکا پولیس نے غیر قانونی طور پر رہ رہے غیرملکی شہری کے خلاف مہم چلائی۔

اس مہم کے دوران کئی ایسےغیر ملکی شہری ملے جو بھارت میں غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے ۔ا ن میں سے بغیر دستاویز کے رہنے کے الزام میں 70 افریقی باشندوں کو گرفتار کیا گیاہے۔ ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ لگایا گیاہے۔

دہلی: 70 غیر ملکی گرفتار

دوارکا کے ڈی سی پی شنکر چودھری کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف ایک نیا سیل (سی اے آئی ایف) تشکیل دیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی طور پر رہنے والے اورمنشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جا سکے۔یہ ٹیم مسلسل اپنی تحقیقات میں مصروف رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:چننی حکومت کاغذ دیکر پنجاب کے عوام کو جھانسہ دے رہی ہے: سسودیا

کوئی بھی غیر ملکی جو درست دستاویزات کے بغیر پایا گیا اس کےخلاف فوری کاروائی کی جائے گی۔سی اے آئی ایف اور اینٹی نارکوٹکس پولیس کی مشترکہ ٹیم نے 70 نائیجیرین باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان سے 25 کروڑ کی ہیروئن بھی برآمد کی۔جبکہ پکڑے گئے نائجیرینز کو ان کے ملک واپس بھیجنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details