اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 438 نئے معاملے - کورونا کے 4792 نئے مریض

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9333 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 129 ہوگئی ہے۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 438 نئے معاملے
دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 438 نئے معاملے

By

Published : May 17, 2020, 10:57 AM IST

ملک میں کورونا متاثرہ کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ہفتے کے روز ایک دن میں کورونا کے 4792 نئے مریض پائے گئے ہیں جبکہ کورونا سے 3979 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس وقت دارالحکومت دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد 9333 پہنچ گئی ہے۔

دہلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 129 ہوگئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 438 نئے کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں۔

وہیں دہلی میں اب تک کورونا کے کُل 5278 فعال مریض ہیں۔ جبکہ یہاں اب تک 3926 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details