اردو

urdu

By

Published : May 19, 2020, 9:58 AM IST

ETV Bharat / state

دہلی: 24 گھنٹے میں کورونا کے 299 نئے معاملے

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 299 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد دہلی میں کورونا کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

دہلی: 24 گھنٹے میں کورونا کے 299 نئے معاملے
دہلی: 24 گھنٹے میں کورونا کے 299 نئے معاملے

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 96169 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اس انفیکشن کی وجہ سے 157 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تو وہیں دارالحکومت دہلی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10054 ہوگئی ہے۔

دہلی: 24 گھنٹے میں کورونا کے 299 نئے معاملے

دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 160 ہوگئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 299 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

وہیں دہلی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5409 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4485 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details