اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی :کورونا کے 134 نئے معاملے، 8 کی موت

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 134 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور آٹھ مزید مریضوں کی موت ہوگئی ، لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 467 ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jun 22, 2021, 9:29 PM IST

دہلی میں کورونا مثبت معاملوں کی شرح اب کم ہوکر 0.20 فیصد ہوگئی ہے۔

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 134 نئے مثبت معاملے رپورٹ ہوئے اور آٹھ مزید مریضوں کی موت ہوگئی ، لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 467 ہے۔منگل کو دہلی میں سرگرم معاملے 78 اور کم ہوکر مجموعی طور سے ایک ہزار 918 رہ گئے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری کردہ ہلیتھ بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران 134 نئے معاملوں کی اطلاع کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 32 ہزار 515 ہوگئی ہے ، جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والےافراد کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے14 لاکھ 5 ہزار 927 1 ہوگئی ہے جن میں آج 467 صحتیاب ہونے والے مریض بھی شامل ہیں۔
اس دوران آٹھ مزید مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 24 ہزار ،933 ہوگئی۔

دارالحکومت میں اموات کی شرح کم ہوکر صرف 1.74 فیصد رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا بحران کے بعد دہلی میں حالات معمول کی جانب گامزن

ملک بھر میں دالحکومت دہلی مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 67،916 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ دریں اثنا ، دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد اب 4،502 رہ گئی ہے۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details