شاہین باغ مظاہرین کے نمائندہ وفد نے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران کچھ حل نکالنے پر رضامندی ہوئی۔
وفد میں شامل محمد تاثیر ، ویڈیو شاہین باغ خواتین کے وفد سے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے اپیل کی کہ مظاہرے کی وجہ سے اسکولی بسوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے اسی لئے ان بسوں کی آمد ورفت کے لیے راستہ کھول دیں جس پرخواتین وفد نے کہا کہ ہم اسکولی بسوں کے لیے راستہ کھولنے کے لیے تیار ہیں اگر پولیس کے افسران ہمارے ساتھ تعاون کرے۔
وفد میں شامل محمد تاثیر نے بتایا کہ ہم نے گورنر سے ملاقات کے دوران یہ درخواست کی ہمارے مطالبات کو تسلیم کیا جائے جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مطالبات کو وزارت داخلہ بھیجیں گے۔
وفد نے مزید کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک ہمارا مظاہرہ یوں ہی جاری رہے گا، تاہم اسکولی بچوں کی پریشانی کو حل کیا جائے گا اور ان کے لیے الگ سے رضاکارانہ انتظامات کئے جائیں گے۔
- گورنر کا شاہین باغ آنے سے انکار:
محمد تاثیر نے بتایا کہ ہم نے لیفٹیننٹ گورنر سے گزارش کی کہ وہ شاہین باغ آئیں اور مظاہرین سے بات چیت کریں لیکن انل بیجل نے اس سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ہے آپ کے مطالبات کو اعلی ذمہ داروں کو پہنچانا ہے اور وہ کیا جائے گا۔