اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کا انوکھا احتجاج

قومی دارالحکومت دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 7 کے باہر سنہ 1919 کے جلیان والا باغ کی تصویر کے ساتھ 2019 میں جامعہ کے باغ میں ہوئی پولیس کی مبینہ بربریت کی تصویر کشی کرنے کی کوشش کی گئی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلباء انوکھا احتجاج
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلباء انوکھا احتجاج

By

Published : Dec 29, 2019, 10:32 PM IST

یہ کوشش جامعہ ہمدرد کے سابقہ طلبا کے بینر تلے کی گئی تھی جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ ساتھ دیگر یونیورسٹیز کے طلبا نے بھی اپنا تعاون دیا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف طلباء کا انوکھا احتجاج، ویڈیو

اس احتجاجی مظاہرے کی خاص بات یہ رہی کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا پر ڈھائے مظالم کی مکمل کہانی کو دکھانے کی کوشش کی جس میں آنکھوں اور ہاتھوں پر پٹی لپیٹ کر خود کو زخمی دکھایا گیا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف طلباء کا انوکھا احتجاج

اس احتجاج کے ذریعے دہلی پولیس کی جامعہ کے طلبا پر مبینہ بربریت کو جلیان والا باغ والا میں سنہ 1919 میں انگریز حکومت اور جنرل ڈائر کی بربریت سے تشبیہ دی گئی۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف طلباء کا انوکھا احتجاج

اس دوران ایک نکڑ ناٹک بھی پیش کیا گیا، جس سے مظاہرے میں موجود طلبا نے جم کر لطف اٹھایا۔

اس احتجاجی مظاہرے میں طلبا کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details