اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: جنتر منتر پر سماجی شخصیات کا احتجاج - لوگوں کے درمیان بھی ڈر و خوف کا ماحول

شمال مشرقی دہلی میں گذشتہ 3 روز سے جاری تشدد کے خلاف جنتر منتر پر سماجی شخصیات اور دیگر افراد کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

دہلی کے جنتر منتر پر سماجی شخصیات کا احتجاج
دہلی کے جنتر منتر پر سماجی شخصیات کا احتجاج

By

Published : Feb 26, 2020, 5:52 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:56 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی خطہ میں گزشتہ 3 روز سے مسلسل تناؤ کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اب تک 24 افراد ہلاک اور 170 سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

اس پوری صورت حال پر اب دہلی کے دیگر علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے درمیان بھی ڈر اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

اس لیے دہلی کی سماجی شخصیات نے آج دہلی کے جنترمنتر پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی ناراضگی درج کرائی گئی ہے۔

دہلی کے جنتر منتر پر سماجی شخصیات کا احتجاج
واضح رہے کہ گزشتہ 22 فروری کی رات میں کچھ خواتین شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے نیچے والی سڑک پر احتجاج کے لیے بیٹھ گئی تھی جس کے خلاف کپل مشرا اپنے حامیوں سمیت دوسری سڑک پر احتجاج کرنے لگے۔ اس دوران کپل مشرا نے متنازع بیان دیا جس کے بعد پورا شمال مشرقی دہلی فسادات کی زد میں آگیا۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 3:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details