وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج اس کی شروعات کرتے ہوئے اس انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے آگے آنے اور پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا ویکسین متعارف نہیں کروائی جاتی، پلازمہ تھراپی وائرس کے علاج میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
کیجریوال نے کہا کہ یہ ملک کا پہلا پلازمہ بینک ہے۔ پلازمہ عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد 1031 نمبر پر کال کرکے اپنی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، واٹس ایپ 8800007722 پر بھی خواہش مند افراد اپنا اندراج کروا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف وہی شخص پلازمہ عطیہ کرسکتا ہے جسے کورونا ہوا ہو اور وہ اس سے صحت مند ہوچکا ہو۔ عطیہ دینے کے خواہشمند شخص کورونا سے کم سے کم 14 دن پہلے ٹھیک ہو جانا چاہیے۔ اور اس کی عمر 18 سے 60 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ذیابیطس کے مریض پلازمہ نہیں دے سکتا۔ وہ شخص جس کا بلڈ پریشر 140 سے زیادہ ہو پلازمہ نہیں دے سکتا۔ ہائپر ٹینشن کے مریض جن کا وزن 50 کلو سے بھی کم ہے، وہ عورت جو ایک بار حاملہ ہوئی ہو، کینسر سے صحت مند ہونے والے، گردہ، دل، جگر کی بیماری والے بھی پلازمہ نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پلازمہ دینے کے عمل میں 45 منٹ سے ایک گھنٹہ لگتا ہے۔