اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: 48 ویں سینیئر خواتین قومی ہینڈ بال چیمپیئن شپ کا آغاز

قومی دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں 48 ویں سینیئر خواتین قومی ہینڈ بال چیمپیئن شپ کا آغاز ہوا۔

سینیئر خواتین قومی ہینڈ بال چیمپیئن شپ
سینیئر خواتین قومی ہینڈ بال چیمپیئن شپ

By

Published : Dec 24, 2019, 11:32 PM IST

ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ کے چیئرمین منوج پانڈے، شمالی ریلوے کے جنرل منیجر ٹی پی سنگھ نے مقابلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران اور ملک کی تمام ریاستوں کے کھلاڑیوں نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

سینیئر خواتین قومی ہینڈ بال چیمپیئن شپ، ویڈیو

مہمان خصوصی منوج پانڈے نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'آپ سب اپنی اپنی ریاست سے اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرنے آئے ہیں آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ نہ صرف اپنے کھیل میں بلکہ اپنے طرز عمل میں بھی بہتر ہیں۔

اس سے قبل پہلے اور دوسرے میچ میں ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ کے سکریٹری پی سی لوچب اور ناردرن ریلوے اسپورٹس ایسوسی ایشن کی سکریٹری شائستہ مشرا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

یہ چیمپیئن شپ ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ کے زیر اہتمام ہو رہی ہے۔

مقابلہ کے پہلے دن مہاراشٹر نے کرناٹک کو 13-14 سے شکست دی، دوسرے میچ میں پنجاب نے منی پور کو 12-28 سے ہرایا جبکہ مدھیہ پردیش نے گوا کو 3-23 سے اور اتر پردیش نے اڑیسہ کو 9-29 سے شکست دی۔

اس موقع پر ارجن ایوارڈ یافتہ نریش کمار، شمالی ریلوے کے سکریٹری ونمر مشرا ، ہینڈ بال فیڈریشن آف انڈیا کی ٹریزر پریتپال سلوجا، جسبیر سنگھ بِسلا، سچن چودھری، قومی ویمن ہینڈ بال ٹیم کے چیف کوچ مہیندر سنگھ، جگمندر سنگھ وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details