اردو

urdu

By

Published : May 21, 2020, 11:43 PM IST

ETV Bharat / state

'لاک ڈاون کی وجہ سے دفاع کا شعبہ متاثر ہوا'

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ عالمی مہلک وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے سبب دفاع کا شعبہ بھی متاثر ہوا ہے۔

لاک ڈاون کی وجہ سے دفاع کا شعبہ متاثر ہوا
لاک ڈاون کی وجہ سے دفاع کا شعبہ متاثر ہوا

قومی دارالحکومت دہلی میں وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاون کے سبب دیگر شعبوں کی طرح دفاعی شعبہ میں بھی مینو فیکچرنگ سرگرمیاں بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

مسٹر سنگھ نے آج یہاں دفاعی شعبہ میں مینو فیکچرنگ سے جڑے آرگنائیزیشن ایس آئی ڈی اے ایم (سیڈم) اور انتہائی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای )کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'لاک ڈاون اور سپلائی چین میں رکاوٹ کے باعث مینو فیکچرنگ کاشعبہ کافی متاثر ہوا ہے'۔

لاک ڈاون کی وجہ سے دفاع کا شعبہ متاثر ہوا

انہوں نے کہا کہ 'دفاعی شعبہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے بلکہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس پر دیگر شعبے کے مقابلے میں کہیں زیادہ اثرہوا ہے، کیونکہ دفاعی شعبہ کی خریدار صرف حکومت ہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران سیڈم نے وزارت دفاع اور مسلح افواج کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم رکھا جس سے دفائی اداروں کے مسائل کا پتہ چلا اور ان چیلنجز سے نمٹنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کی بنیاد پر حکومت نے متعدد قدم اٹھائے ہیں، حکومت اور ریزروبینک نے مالی بوجھ میں راحت دیتے ہوئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

مسٹر سنگھ نے یقین دلایا کی خود کفیل بھارت مہم کی وجہ سے صنعتی دنیا میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی مصنوعات کے استعمال پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ چھوٹی کمپنیز ملک کو خود کفیل بنانے میں اہم رول ادا کرسکتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details