اس موقع پر وزیراعلی جے رام ٹھاکر اور خزانہ و کارپوریٹ معاملے کے مرکزی وزیرمملکت انوراگ ٹھاکر بھی موجود تھے۔
کلیبریشن لیب کی تعمیر 736.18 لاکھ روپے کی لاگت سے کی جائے گی جو برفیلے علاقوں میں فیلڈ لوکیشن میں تعینات کئے جانے کے لئے سینسروں کے تنوع کے کامیاب اور طے مدت کیلیبریشن میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اس سے پہلے ساسے افسروں نے مرکزی وزیر، وزیراعلی اور دیگر معزز افراد کے سامنے اپنی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی پیش کش دی۔ ساسے برفیلے پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشن گوئی، مصنوعی ٹرگر اور ساخت کنٹرول میں کام کر رہا ہے۔