دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 9 دسمبر کو اروناچل پردیش میں توانگ جھڑپ پر لوک سبھا میں بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنوں کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ اس واقعہ میں ہمارے جوانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ چینی فوج کے ساتھ تصادم میں بھارتی فوج کا کوئی بھی جوان شدید زخمی یا شہید نہیں ہوا۔ علاقے کے لوکل کمانڈر نے 11 دسمبر کو فلیگ میٹنگ کی اور چینی فوج کو خبردار کیا۔
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ 'اس تصادم میں دونوں طرف کے چند فوجی زخمی ہوئے۔ میں اس ایوان کو بتانا چاہوں گا کہ ہمارا کوئی فوجی ہلاک یا کوئی شدید زخمی نہیں ہوا۔ بھارتی فوجی کمانڈرز کی بروقت مداخلت کی وجہ سے پی ایل اے کے سپاہی اپنے اپنے ٹھکانوں پر پیچھے ہٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد 11 دسمبر کو علاقے کے مقامی کمانڈر نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قائم نظام کے تحت فلیگ میٹنگ کی اور اس واقعے پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی فریق کو ایسی تمام کارروائیوں سے منع کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ سرحد پر امن برقرار رکھے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ '9 دسمبر کو چین کے پی ایل اے کے فوجیوں نے ینگٹسی، توانگ سیکٹر میں ایل اے سی پر گھیرا تنگ کیا اور صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ اس سے ہمارے فوجیوں نے پرعزم انداز میں نمٹا۔ ہمارے فوجیوں نے بہادری سے پی ایل اے کو ہمارے علاقے پر تجاوزات کرنے سے روکا اور انہیں واپس اپنی پوسٹ پر جانے پر مجبور کیا۔