اردو

urdu

By

Published : Jul 14, 2020, 10:04 AM IST

ETV Bharat / state

کورونا کی وجہ سے نشہ چھوڑنے والے افراد کی تعداد میں کمی

دہلی میں منشیات کے عادی افراد کا ایک بہت بڑا طبقہ ہے۔ ان کی لت چھڑانے کے لئے دہلی کے بہت سے علاقوں میں ایمس کے ذریعہ موبائل وین لگایا گیا ہے۔ ایسی ہی ایک وین پرانی سیماپوری میں بھی کھڑی ہے۔

کورونا کی وجہ سے نشہ چھوڑنے والے افراد کی تعداد میں کمی
کورونا کی وجہ سے نشہ چھوڑنے والے افراد کی تعداد میں کمی

قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ کورونا کی وجہ سے دہلی سمیت پورے ملک کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں اس کا اثر نشے کی لت کو چھوڑنے کے خواہشمند لوگوں پر بھی پڑ رہا ہے۔

کورونا کی وجہ سے نشہ چھوڑنے والے افراد کی تعداد میں کمی

اولڈ سیماپوری میں ایمس کے ذریعہ لگائے جانے والے موبائل کیمپ میں کورونا کی وجہ سے روزانہ دوائیں لینے والے افراد کی تعداد میں ڈھائی گنا کمی واقع ہوئی ہے۔

کورونا کی وجہ سے نشہ چھوڑنے والے افراد کی تعداد میں کمی

دراصل دہلی میں منشیات کے عادی افراد کا ایک بہت بڑا طبقہ ہے۔ ان کی لت چھڑانے کے لئے دہلی کے بہت سے علاقوں میں ایمس کے ذریعہ موبائل وین لگایا گیا ہے۔ ایسی ہی ایک وین پرانی سیماپوری میں بھی کھڑی ہے۔

یہاں کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 'کورونا سے پہلے یہاں روزانہ تقریبا 50 افراد دوائیں لینے آتے تھے ، لیکن کرونا کی وجہ سے ان کی تعداد 20 رہ گئی ہے۔

کورونا کی وجہ سے نشہ چھوڑنے والے افراد کی تعداد میں کمی

انہوں نے بتایا کہ 'کورونا کی وجہ سے انہیں روزانہ کی بجائے ہر تین دن میں ایک بار بلایا جاتا ہے۔

اس موبائل وین سے دوا لینے والے نوجوان بتاتے ہیں کہ 'وہ طویل عرصے سے اسمیک کا نشہ کرتے تھے۔ لیکن جب سے اس نے یہاں سے دوائی لینی شروع کی، اس وقت سے انہیں اسمیک لینے کا من بھی نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ' اس کے لئے انہیں گھر سے صرف پانی لانا ہوتا ہے تاکہ وہ دوا پی سکیں۔

واضح رہے کہ 'نشہ چھوڑنے کے بعد بہت سارے نوجوان اب کام پر جانے لگے ہیں اور روزگار کی تلاش میں لگ گئے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details