قومی دارالحکومت دہلی میں سردی کے ساتھ ہی دھند بڑھنے کا امکان ہے۔ ہفتہ کے روز دہلی و این سی آر کے مختلف علاقوں میں علی الصباح دھند بھرا کہرا دیکھنے کو ملا۔ دہلی میں دھند بڑھنے کے ساتھ درجہ حرارت میں بھی گراوٹ درج کی گئی۔
دہلی میں درجہ حرارت کم سے کم 14 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ سردی میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ صبح و شام کے وقت درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آ رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج سے راجدھانی دہلی میں درجہ حرارت میں گراوٹ کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ اس کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری اور آسمان میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے لیکن موسم خوشنما بنا رہے گا۔