اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Corona Update ملک میں کورونا انفیکشن سے اموات کی تعداد میں کمی - بھارت میں کورونا سے ہونے والی اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وبا کے انفیکشن سے صرف 7 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔ ملک میں اموات کی تعداد 528716 ہو گئی ہے۔ Total Corona Deaths In India

ملک میں کورونا انفیکشن سے اموات کی تعداد میں کمی
ملک میں کورونا انفیکشن سے اموات کی تعداد میں کمی

By

Published : Oct 4, 2022, 1:28 PM IST

نئی دہلی: ملک کے عوام کے لئے یہ راحت کی بات ہے کہ اب کووڈ 19 کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہونے لگی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے انفیکشن سے صرف 7 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں اور اموات کی شرح 1.19 فیصد اور صحت مند ہونے کی شرح 98.74 فیصد ہے۔ Decrease in number of deaths due to Corona

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 218.80 کروڑ ویکسین لگائی گئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 1,968 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 4,45,99,466 ہوگئی ہے اور ایکٹو کیسز 34598 ہیں اور ایکٹیو معاملوں کی شرح 0.08 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں، کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے 3,481 مریضوں کی صحت میں بہتری آئی ہے، جس کی وجہ سے اب کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,40,36,152 ہو گئی ہے۔

ملک میں اموات کی تعداد 528716 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 2,09,801 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی کل تعداد 89.59 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

کیرالہ میں کورونا کے 620 متاثرہ معاملوں کی کمی کے بعد ایکٹو کیسز کم ہو کر 8728 ہو گئے ہیں اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6728689 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71200 پر برقرار ہے۔ مہاراشٹر میں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 177 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 2739 رہ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی مجموعی تعداد 7971346 ہو گئی ہے اور ایک مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد 148347 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 68 معاملے کم ہو کر 2793 رہ گئے ہیں۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 4022022 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد 40285 ہے۔ اتر پردیش میں کووڈ-19 انفیکشن کے 12 معاملے بڑھ کر 479 ہو گئے ہیں اور اب تک 2102247 لوگ اس وبا سے نجات پا چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 23622 پر مستحکم ہے۔

تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 76 کیسز کی کمی کے ساتھ ہی ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد 5339 پر ہوگئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3541177 رہ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 38047 ہے۔

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 184 کیسز کی کمی سے کووِڈ-19 انفیکشن کے کل کیسز کی تعداد 2868 پر رہ گئی ہے اور اب تک 2090668 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں اسی عرصے میں ایک مریض کی موت سے یہ تعداد 21509 ہوگئی ہے۔ اڈیشہ میں 129 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد 1007 پررہ گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1324230 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 9197 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

جموں و کشمیر میں کورونا کے تین ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 114 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 474275 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4785 پر مستحکم ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details