اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Corona Update ملک میں کورونا انفیکشن کی معاملے میں کمی - بھارت میں کورونا سے ہونے والی اموات کے کیسز

بھارت میں کووڈ کے فعال کیسوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 425 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ new coronavirus cases in India

ملک میں کورونا انفیکشن کی معاملے میں کمی
ملک میں کورونا انفیکشن کی معاملے میں کمی

By

Published : May 27, 2023, 4:18 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے 448 فعال معاملے کم ہونے سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 5,259 ہو گئی ہے اور اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے دو مزید مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 5,31,859 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں کورونا ٹیکہ کاری جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1366 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے اور اب تک ملک میں 220 کروڑ 67 لاکھ 5 ہزار 618 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ہفتہ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 448 معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 870 اضافے کے ساتھ 4 کروڑ 44 لاکھ 52 ہزار 223 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ریاستوں میں کورونا ایکٹیو معاملے میں اضافہ ہوا ہے۔ جس میں بہار میں پانچ، میزورم اور اتراکھنڈ میں تین تین، جھارکھنڈ میں دو اور ناگالینڈ میں ایک معاملے میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اسی مدت میں کیرالہ میں سب سے زیادہ 146 ایکٹو معاملے میں گراوٹ درج کی گئی ہے اور دیگر ریاستوں میں فعال معاملے میں کمی آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا کی وجہ سے مہاراشٹر اور راجستھان میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ چھتیس گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 1 ہزار 723 لوگوں کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details