نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ-19 کے فعال معاملوں کی تعداد 845 کم ہو نے سے ان کی تعداد کم ہو کر 44,436 ہو گئی ہے اور اس دوران متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 98.71 فیصد ہوگئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 217.41 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ اسی عرصے میں 5 ہزار 719 افراد کورونا سے نجات حاصل کر چکے ہیں جس کی وجہ سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اب بڑھ کر 4 کروڑ 39 لاکھ 90 ہزار 414 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.10 فیصد،یومیہ انفیکشن کی شرح 1.69 فیصد اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ Corona active cases in India
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے انفیکشن کے 4 ہزار 912 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 633 ہو گئی ہے اور اس دوران مزید 19 مریض جاں بحق ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر 528487 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,03,888 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی کل تعداد 89.33 کروڑ ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 170 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 2835 ہو گئی ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 20,88,229 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 21,494 تک پہنچ گئی ہے۔
دریں اثنا، کیرالہ میں 559 کورونا مریضوں کی کمی کے ساتھ، اب یہ تعداد کم ہو کر 14,644 پر آ گئی ہے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,09,885 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 71,063 ہے۔ دریں اثنا، تمل ناڈو میں کورونا کے 64 ایکٹو کیسز میں اضافے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 5297 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 35,36,027 ہو گئی ہے۔ اس دوران دو مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 38,044 ہو گئی ہے۔