نئی دہلی: راجدھانی دلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں کے مقابلے صحتیابی کی شرح میں اضافہ سے سرگرم معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ راجدھانی میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 97.58 فیصد پہنچ گئی ہے۔
منگل کے روز ایک جاری رپورٹ کے مطابق دہلی میں سرگرم معاملے مزید 1275 سے گھٹ کر اب 4562 رہ گئے ہیں۔ راجدھانی میں صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے سرگرم معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔