ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ حالانکہ شاہی مسجد فتحپوری میں اس طرح کی کوئی بھی پابندی فی الحال عائد نہیں کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں شاہی امام سید احمد بخاری کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ عوام اور مفتیان کرام سے مسجد کو بند کرنے سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔
جامع مسجد کو 30 جون تک بند کرنے کا فیصلہ ان کے اس بیان سے قبل دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی جانب سے یہ بیان دیا گیا تھا کہ اگر اسی طرح کے حالات رہے تو 31 جولائی تک دہلی میں ساڑھے پانچ لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
ایسے میں سید احمد بخاری کی جانب سے عوام میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
ابھی دیکھنا یہ ہوگا کہ اس فیصلے کے بعد مسلم حلقوں میں اس فیصلے کو کتنا سراہا جاتا ہے۔