اردو

urdu

By

Published : Aug 10, 2019, 2:04 AM IST

ETV Bharat / state

دفاعی شعبے میں نجی صنعت کی سرمایہ کاری کو فروغ کا فیصلہ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی شعبے میں نجی صنعت کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ دفاعی پی ایس یو اور آرڈیننس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) کو بھی تقویت دینے سے متعلق حکومت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

دفاعی شعبے میں نجی صنعت کی سرمایہ کاری کو فروغ کا فیصلہ

آج یہاں دفاعی صنعت میں 'میک ان انڈیا' کے عنوان سے ایک گول میز میں اعلیٰ دفاعی اور ایرو اسپیس کمپنیوں کے سی ای اوز سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دفاعی کمپنیوں کے پاس برآمدات کے علاوہ گھریلو مارکیٹ میں شراکت داری نبھانے کے بھی بہت زیادہ مواقع ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دفاعی مینوفیکچرنگ انفراسٹکچراور سپلائی چین کے قیام کے لیے اسٹریٹجک پارٹنرشپ ماڈل کو مشتہر کیا گیا ہے، جس کے ذریعے بھرتی کمپنیاں مسابقتی اور شفاف عمل کے ذریعے کسی پارٹنر کا انتخاب کرسکتی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ دفاعی شعبے میں ایف ڈی آئی کی پالیسی کو آزاد کردیا گیا ہے۔

آفسیٹ پروسیسنگ کے بارے میں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزارت نے شروع سے لے کر آخر تک آفسیٹ پروسیسنگ پورٹل قائم کیا ہے، جس کے ذریعے 1.5 بلین امریکی ڈالر کی قیمت کی تجاویز پر کارروائی کی گئی ہے۔ ایم ایس ایم ای کے لئے داخلے میں رکاوٹیں بھی کم کردی گئیں اور اس کے نتیجے میں 2014 میں جاری 215 سے جاری کردہ دفاعی لائسنس دوگنی ہوکر 2019 میں 440 ہوگئے۔

رکشا منتری نے کہا کہ وزارت میں ایک سال پہلے قائم کردہ دفاعی انویسٹر سیل نے تقریباً 550 سوالات اور شکایات پر کارروائی کی ہے۔

دفاعی برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے مسٹر راج ناتھ سنگھ نے صنعت کاروں سے اپیل کی کہ وہ دوست ممالک کے لیے برآمدات بڑھانے کی سمت میں کام کریں۔ انھوں نے کہا کہ دفاعی طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے اور دفاعی خریداری کے طریقہ کار پر 2016 میں نظر ثانی کی گئی تھی، تاکہ دیسی ڈیزائن، ترقی اور مینوفیکچر کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دفاعی شعبے میں خودانحصاری دیسی ٹیکنالوجی کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ہے اور انھوں نے ملک کے اندر متعلقہ ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ اب اس بات کا عظیم تر امکان ہے، کیونکہ دفاعی شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالاجیز کی شراکت داری میں اضافہ ہورہا ہے اور بھارت میں ایسی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کی زبردست صلاحیتیں موجود ہیں، جہاں اسٹارٹ اَپ کا اہم رول ہے۔

مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتی دفاعی صنعت کی پیداوار 2018-19 میں 80000 کروڑ روپے تھی، جس میں نجی شعبے کی طرف سے 16000 کروڑ روپے کی شراکت داری تھی۔ رکشا منتری نے مزید کہا کہ ہمارا ملک اسٹریٹجک معیشت سے مستحکم مضبوط سیاسی قیادت کی بنیاد پر اعتماد کے ساتھ نئی بلندیوں کو چھورہا ہے۔ انھوں نے ’میک اِن انڈیا‘ کے ہدف کے حصول کے لیے کثیر جہتی طریقہ کار اپنانے کی اپیل کی۔

قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطاب میں سکریٹری (دفاعی پروڈکشن) ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ دفاعی شعبے میں نظام اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے صنعت سے آراء اور مشورے لینے کے لیے گول میز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس موقع پر رکشا راجیہ منتری جناب شری پد یسونائک، وزارت، دفاعی پی ایس یو، او ایف بی کے سینئر افسران اور اعلیٰ دفاعی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے سی ای اوز اور نمائندے موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details