مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ 'حکومت 14 اپریل کو ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اسکولوں اور کالجوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔'
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 'طلبا اور اساتذہ کا تحفظ حکومت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ان کی وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تیار ہے کہ اگر اسکولوں اور کالجوں کو 14 اپریل سے بھی بند رہنے کی ضرورت ہے تو طلبا کا کوئی تعلیمی نقصان نہ ہو۔'
انہوں نے کہا کہ 'اس وقت فیصلہ کرنا مشکل ہے۔ ہم 14 اپریل کو صورتحال کا جائزہ لیں گے اور حالات پر منحصر ہو کر اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا اسکول اور کالج اب دوبارہ کھولے جاسکتے ہیں یا مزید وقت کے لئے بند رکھنا پڑے گا۔'