اردو

urdu

ETV Bharat / state

چدمبرم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ - ابھیشیک منو سنگھوی

سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا مقدمے میں سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کی ضمانت کی عرضی پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

چدمبرم کی ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوظ

By

Published : Oct 18, 2019, 9:15 PM IST

جسٹس آر بھانومتی کی صدارت والی بینچ نے عرضی گزار اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چدمبرم کی جانب سے سینیئر وکیل کپل سبل، ابھیشیک منو سنگھوی جبکہ سی بی آئی کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے دلیلیں پیش کی۔

واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر نے دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ ضمانت کی عرضی خارج کیے جانے کے بعد اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details