اردو

urdu

ETV Bharat / state

غازی آباد میں پلاسٹک کے نقصانات پر شعور بیداری مہم - Plastic Campaign story

دہلی این آر سی کا مرکز کہلانے والا علاقہ غازی آباد سنگل یوز پلاسٹک کے تعلق سے عوامی آگاہی کے معاملہ میں ایک مثال بن گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سنگل یوز پلاسٹک سے متعلق طویل عرصہ سے عوامی آگاہی پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں۔

lastic awareness in Ghaziabad
غازی آباد میں پلاسٹک کے نقصانات پر شعور بیداری مہم

By

Published : Dec 24, 2019, 12:06 AM IST

غازی آباد، ریاست اترپردیش کا پہلا ضلع ہے جہاں 3 سڑکوں کو سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے تعمیر کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے چلائی جارہی مہم سے متاثر ہوکر مقامی تاجرین نے سنگل یوز پلاسٹک کو میونسپل کارپوریشن کے حوالے کر رہے ہیں۔

غازی آباد میں پلاسٹک کے نقصانات پر شعور بیداری مہم

غازی آباد میونسپل کارپوریشن نے صرف ایک ماہ میں تین سڑکوں کی تعمیر کی ہے جبکہ کارپوریشن نے اس سلسلہ میں بڑے پیمانہ پر ریلی نکالنے کا عزم کیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے برتن بنک بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ عام لوگ یہاں سے اسٹیل کے برتن حاصل کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details