اردو

urdu

ETV Bharat / state

Women's Reservation Bill لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر بحث

لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر جاری بحث میں تقریباً تمام پارٹیاں ایک آواز میں بل کی حمایت میں سامنے آرہی ہیں۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے اس بل کے فوری نفاذ کا مطالبہ کیا جب کہ دیگر پارٹیوں کی خاتون ارکان پارلیمان بھی بل کو خواتین کو بااختیار بنانے میں ایک اہم قدم قرار دے رہی ہیں۔ تاہم کچھ پارٹیاں ایسی بھی ہیں جو مرکزی حکومت کی نیت پر شک ظاہر کررہی ہیں۔ While most MPs supported the bill, some expressed doubts

Debate on Women's Reservation Bill
Debate on Women's Reservation Bill

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 12:52 PM IST

Updated : Sep 20, 2023, 9:35 PM IST

نئی دہلی:لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر بحث جاری ہے۔ مرکزی وزیر قانون ارجن سنگھ میگھوال نے خواتین ریزرویشن بل پر روشنی ڈالی اور اسے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اہم اور ضروری قرار دیا۔

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھینے لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر ہورہی بحث میں حصہ لیا۔انھوں نے ایوان میں کانگریس کی طرف سے بحث کا آغاز کرتے ہوئے خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ بل ان کے آنجہانی شوہر اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا خواب تھا اور اس کے نفاذ میں تاخیر پر سونیا گاندھی نے سوال اٹھایا۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ "بھارت کے معاشرے میں خواتین کے کردار کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ گھر کے کاموں سے لے کر باہر کی دنیا تک، اس ملک کی خواتین نے انہیں دیئے گئے ہر کام کو کامیابی سے نبھایا ہے۔ ماں، گھر کے منتظم اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے طور پر ان کی صلاحیتیں کوئی معمولی کامیابی نہیں ہیں۔خواتین مشکلات کے درمیان صبر کے ساتھ کھڑی رہیں۔ میری پارٹی خواتین کے ریزرویشن بل کی حمایت کرتی ہے،"

گاندھی نے مزید کہا، "بھارت کی آزادی کی جدوجہد میں خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کرتے دیکھا گیا۔ سروجنی نائیڈو، سوچیتا کرپلانی اور کئی دیگر مجاہد آزادی کے نام ممتاز مرد مجاہد آزادی کے ساتھ لئے گئے ہیں۔ آزادی کے بعد، خواتین نے معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا،" اس دوران سونیا گاندھی نے خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کی۔

کانگریس کی لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ اس بل کو فوری طور پر نافذ کیا جائے اور اس کے ساتھ ہی جلد از جلد ذات پر مبنی مردم شماری کرا کے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی خواتین کے ریزرویشن کا انتظام کیا جائے۔ حکومت کو اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جو بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے وہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے تعاون کو تسلیم کرنے اور اظہار تشکر کرنے کا یہ مناسب ترین وقت ہے۔ اس بل کے نفاذ میں مزید تاخیر ہندوستان کی خواتین کے ساتھ ایک سنگین ناانصافی ہے۔

لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر بحث

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں نے خواتین ریزرویشن بل کا خیر مقدم کیا

جب ڈی ایم کے لیڈر اور لوک سبھا ایم پی کنی موزی نے خواتین ریزرویشن بل پر بولنا شروع کیا تو ممبران پارلیمنٹ نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ تاہم ارکان پارلیمنٹ جلد ہی خاموش ہوگئے اور پھر کنی موزی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کنیموزی نے کہا، 'میں نے خود ریزرویشن بل لانے کا مسئلہ پارلیمنٹ میں کئی بار اٹھایا ہے۔حکومت کو تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی جماعتوں کو شامل کرنا ہوگا اور پھر بل لانے سے پہلے اتفاق رائے پیدا بنانا ہوگا۔ میں جاننا چاہتی ہوں کہ کس قسم کا اتفاق رائے ہوا۔ کیا بات چیت ہوئی؟ یہ بل خفیہ طور پر لایا گیا تھا۔ ہم نہیں جانتے کہ یہ سیشن کیوں بلایا گیا تھا۔

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کاکولی گھوش نے خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کی۔ٹی ایم سی ایم پی کاکولی گھوش نے خواتین ریزرویشن بل کو لے کر بی جے پی پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت درحقیقت خواتین کی بہتری نہیں چاہتی۔ وہ آئندہ انتخابات میں اس کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ کاکولی گھوش نے کہا کہ وہ اس بل کی حمایت کرتی ہیں۔ بی جے پی 16 ریاستوں میں اقتدار میں ہے لیکن وہاں خواتین کو اہمیت نہیں دی گئی۔ لیکن مغربی بنگال میں ایک خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔ لوک سبھا میں ٹی ایم سی کی 40 فیصد خواتین ممبران ہیں۔ ممتا بنرجی ریاست کی خواتین کو صحت، تعلیم اور انتظامی خدمات کے بارے میں مسلسل آگاہ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عآپ کا خواتین ریزرویشن بل پر اعتراض، بل کو خواتین بیوقوف بناو بل قرار دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بل کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ اسے متفقہ طور پر پاس کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ناری شکتی وندن ادھینیم بھارت کے جمہوریت کو مزید مضبوط کرے گا۔ پی ایم مودی نے کہا، "ناری نشکتی وندن ادھینیم ہماری جمہوریت کو مزید مضبوط کرے گا۔ میں قوم کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو ناری شکتی وندن ادھینیم کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ میں قوم کی تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس بل کو قانون میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"

Last Updated : Sep 20, 2023, 9:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details