اردو

urdu

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ سے متجاوز

By

Published : May 12, 2021, 12:15 PM IST

Updated : May 12, 2021, 12:25 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 3.48 لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آئے اور 4200 سے زیادہ مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ سے متجاوز
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے یومیہ معاملوں میں پھر سے اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 3.48 لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آئے اور 4200 سے زیادہ مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 لاکھ 46 ہزار674 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے بعد اب تک 17 کروڑ 52 لاکھ 35 ہزار 991 افراد کی ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔


مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 348421 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ، متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار 938 ہوگئی ہے، ساتھ ہی اس وبا سے 3 لاکھ 55 ہزار 338 افراد شفایاب ہوئے ہیں، جس کے بعد کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 19382642 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 3704099 سرگرم معاملے ہیں۔ اسی دوران 4205 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں ہیں جس کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 197 ہوگئی ہے۔

<iframe src="https://flo.uri.sh/visualisation/5637976/embed" frameborder="0" scrolling="no" style="width:100%;height:900px;"></iframe>

ملک میں ریکوری کی شرح بڑھ کر 83.04 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح 15.87 فیصد پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.09 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملے 31803 کی کمی کے بعد اب 561347 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 71966 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 4541 391 ہوگئی ہے جبکہ مزید 793 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 77 191 ہوگئی ہے۔

Last Updated : May 12, 2021, 12:25 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details