اردو

urdu

ETV Bharat / state

اناؤ ریپ معاملہ: بی جے پی حکومت پر سخت تنقید - triple talaq bill

دہلی ویمن کمیشن کی چیئرپرسن نے طلاق ثلاثہ بل کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے مسلم خواتین کے حقوق ملیں گے۔

اناؤگینگ ریپ معاملہ: بی جے پی حکومت پر سخت تنقید

By

Published : Jul 31, 2019, 5:01 PM IST

طلاق ثلاثہ بل گزشتہ روز راجیہ سبھا میں بھی منظور ہوگیا جبکہ مودی حکومت اس بل پہلے ہی لوک سبھا میں پاس کروا چکی ہے۔
بل کو راجیہ سبھا میں بل کو منظور کروانا مودی حکومت کےلیے ایک چیلنج تھا، کیونکہ یہاں بی جے پی کو اکثریت حاصل نہیں ہے۔
اس بل کو لے کر دہلی ویمن کمیشن چیئرپرسن سواتی مالی وال نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بل سے مسلم خواتین کو ان کے حقوق ملیں گے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد بھی دی۔

اناؤگینگ ریپ معاملہ: بی جے پی حکومت پر سخت تنقید
سواتی مالی وال نے کہا کہ طلاق ثلاثہ بل کی طرح حلالہ اور ایک سے زائد شادیاں پر بھی قانون سازی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران خواتین کو صرف انہیں موضوع پر ووٹنگ کرنا چاہیے، جن میں ان کے حقوق کی بات ہو۔وہیں سواتی مالی وال نے بی جے پی حکومت پر الزام لگایا کہ ایک طرف مودی حکومت مسلم خواتین کے حقوق کی بات کرتی ہے لیکن دوسری جانب اناؤ گینگ ریپ متاثرہ کو انصاف دلانے سے قاصر ہے۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ متاثرہ لڑکی سے ملاقات کرنے ہسپتال جانا بھی گوارا نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details