ٹوئٹر پر ہیلپ لائن کا آغاز مرکزی وزیر بہبود خواتین و اطفال، راجندر پال گوت نے کیا۔
اس ہیلپ لائن کے ذریعہ 30 اپریل تک صبح دس بجے سے شام سات بے تک تربیت یافتہ ماہر تعلیم اور ماہر نفسیات کی ایک ٹیم بچوں اور والدین سے مشاورت کرے گی جبکہ ضرورت پڑنے پر اسے بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔
کمیشن کے بیان کے مطابق ’لاک ڈاون کے دوران بچوں میں جذبات اور نفسیات کی فلاح و بہبود کےلیے ہیلپ لائن 01141182977 ہفتہ کے تمام دنوں میں کام کرے گی۔
ہیلپ لائن بچوں کو نئی سرگرمیاں سیکھنے کی ترغیب دے گا تاکہ وہ روزمرہ زندگی میں خود کو مصروف رکھ سکیں۔
والدین بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کےلیے ہیلپ لائن کے ذریعہ ماہرین سے تکنیک کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔